نیوزی لینڈ سے پہلا ٹیسٹ گیل اور پاول کی سنچریاں254 رنزکا اوپننگ اسٹینڈ

نیوزی لینڈ سے پہلا ٹیسٹ: گیل اور پاول کی سنچریاں،254 رنزکا اوپننگ اسٹینڈ


Sports Desk July 28, 2012
نیوزی لینڈ سے پہلا ٹیسٹ: گیل اور پاول کی سنچریاں،254 رنزکا اوپننگ اسٹینڈ، فوٹو فائل اے ایف پی

پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈین اوپنرز نے کیوی بولنگ کے پرخچے اڑا دیے،254 رنز کی شراکت کرنے والے کرس گیل اور کیرن پاول دونوں ہی شاندار سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے،

انھیں اس میں مہمان فیلڈرز نے بھی کئی کیچز چھوڑ کر مدد فراہم کی،کم بیک کرنے والے کرس گیل کے بیٹ سے رنز کا طوفان 150کی اننگز کھیلنے کے بعد ہی تھما، انھوں نے206 گیندوں کا سامنا کیا اور 17چوکے و 4چھکے لگائے، انھیں ولیمسن نے میک کولم کا کیچ بنوایا، پاول 134 رنز بنا کر ویگنر اور وین وک کے گٹھ جوڑ کا شکار ہوئے، تیسرے دن آخری اطلاعات آنے تک میزبان ٹیم نے 2 وکٹ پر331 رنز بنا لیے،

اسد فداالدین 25 اور سموئلز 13 رنز پر ناٹ آئوٹ تھے۔ یاد رہے کیوی ٹیم نے پہلی اننگز میں 351 رنز اسکور کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں