کراچی نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کرکے مسجد کے پیش امام کو قتل کردیا

فائرنگ کے نتیجے ميں مولانا رفیق الخلیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔


ویب ڈیسک December 30, 2012
فائرنگ کے نتیجے ميں مولانا رفیق الخلیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ فوٹو ایکسپریس

NEW DELHI: شہید ملت روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے مسجد کے پیش امام کو قتل کردیا.

عالمگیر مسجد کے پیش امام رفیق الخلیل ڈرائیور کے ساتھ کار میں کورنگی سے اپنی رہائش گاہ بہادر آباد جارہے تھے جب وہ شہید ملت روڈ پر پہنچے تو موٹر سائیکل پر سوار نا معلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے ميں مولانا رفیق الخلیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں