شاہ زیب کےقتل کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج

مظاہرین نےشاہ زیب کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں۔


ویب ڈیسک December 30, 2012
احتجاج میں شریک افراد نے کراچی پریس کلب سےزیب مارکیٹ تک مارچ بھی کیا۔ فوٹو: محمد عظیم/ ایکسپریس

شاہ زیب کےقتل کے خلاف کراچی پریس کلب کےباہرطلبہ اورسول سوسائٹی کےافراد نےاحتجاجی مظاہرہ کیا۔


احتجاج میں شریک افراد نے کراچی پریس کلب سےزیب مارکیٹ تک مارچ بھی کیا۔ مظاہرے میں شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز، بینرزاورشاہ زیب کےمقدمہ قتل میں نامزد ملزموں کی تصاویراٹھا رکھی تھیں۔ مظاہرین نےشاہ زیب کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں۔


اس موقع پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین رضا ہارون، واسع جلیل اورایم این اے وسیم اختراوراے پی ایم ایس او کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نےچیف جسٹس آف پاکستان سےشاہ زیب کےقتل کا ازخودنوٹس لینےکامطالبہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |