طاہرالقادری الیکشن ملتوی کرانے کے بجائے عوام کو ووٹ ڈالنے کی تبلیغ کریں رحمان ملک

رحمان ملک نے بتایا کہ جمعے کومساجد میں دھماکوں کی اطلاع پرموبائل فون سروس بند کئی گئی۔


ویب ڈیسک December 30, 2012
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم امن کیلئےطالبان سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں اور ریٹائیرڈ جنرل حمید گل نےانتہا پسند تنظیموں کو مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔ فوٹو: پی آئی ڈی/ فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ حکیم اللہ محسود اور طاہر القادری ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں۔


کراچی میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری الیکشن ملتوی کرانے کے بجائے عوام کو ووٹ ڈالنے کی تبلیغ کریں۔ طاہرالقادری کے مصری انقلاب کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں۔


وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم امن کیلئےطالبان سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں اور ریٹائیرڈ جنرل حمید گل نےانتہا پسند تنظیموں کو مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔ طالبان دہشت گردی ختم کردیں تو مذاکرات کا طریقہ کار طے کیا جاسکتا ہے۔


رحمان ملک نے بتایا کہ جمعے کومساجد میں دھماکوں کی اطلاع پرموبائل فون سروس بند کئی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں