16مارچ کے بعد ایک دن بھی حکومت میں نہیں رہیں گےخورشید شاہ

طاہر القادری اگر لانگ مارچ کرنا چاہتےہیں تو انہیں نہیں روکیں گے لیکن وہ نظام کی تبدیلی سے آگاہ نہیں۔


ویب ڈیسک December 30, 2012
نگراں سیٹ اپ کیلئے تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ فوٹو: آن لائن/فائل

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 16 مارچ کو اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہوجائے گی جس کے بعد ایک دن بھی حکومت میں نہیں رہیں گے۔


پشاور میں سینئر صوبائی وزیر بشیر بلور کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ احتجاج سب کا حق ہے۔ طاہر القادری اگر لانگ مارچ کرنا چاہتے ہیں تو انہیں نہیں روکیں گے لیکن ڈاکٹر طاہر القادری نظام کی تبدیلی سے آگاہ نہیں۔


وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لئے ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اپنی راہوں کا تعین کررہی ہیں۔ 18ویں ترمیم کے تحت خود مختار الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں آچکا ہے۔ نگراں سیٹ اپ کے لئے تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔


خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات ہی ہیں لیکن انسانیت کے قاتلوں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ ملک میں امن کے لئے حکومت بھی مذاکرات کا خیر مقدم کرتی ہے لیکن اب تک طالبان کا کوئی رہنما سامنے نہیں آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |