جنیدخان توقعات پرپورا اترےاورناصرجمشید کی بیٹنگ نے میچ جتوایامصباح الحق

گراؤنڈ کنڈیشنز کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم ابتدائی اوورز کے بعد وکٹ آسان ہوگئی تھی.


ویب ڈیسک December 30, 2012
ناصرجمشیداوریونس خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ سےفتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، مصباح الحق۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں جنید خان نے توقع کے مطابق بالنگ کی اور ناصر جمشید کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے فتح سے ہمکنار کرایا۔


چنئی کے چدمبرم اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف ایک روزہ سیریز کے پہلے مقابلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ گراؤنڈ کنڈیشنز کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم میچ کے ابتدائی اوورز کے بعد وکٹ آسان ہوگئی تھی۔ پچ میں نمی کے باعث انہوں نے جنید خان سے جو توقعات قائم کی تھیں وہ ان پر پورا اترے۔


مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگرچہ بھارت کی جانب سے بڑا ہدف نہیں دیا گیا تھا تاہم ابتدائی وکٹیں جلدی گرنے کے باعث ایک موقع پر ٹیم دباؤ میں آگئی تھی لیکن ناصر جمشید اور یونس خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور قومی ٹیم فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں