وائٹل فائیوکرکٹخیبر گرین فاٹاکی جیت معین خان کارپوریٹ کپ آج شروع ہوگا

وائٹل فائیوکرکٹ:خیبر گرین فاٹاکی جیت، معین خان کارپوریٹ کپ آج شروع ہوگا


Sports Reporter July 28, 2012
وائٹل فائیوکرکٹ:خیبر گرین فاٹاکی جیت، معین خان کارپوریٹ کپ آج شروع ہوگا، فوٹو پی سی ایل

دوسرے وائٹل فائیو رمضان ٹورنامنٹ میں خیبر گرین فاٹا نے ملاکاتیار کلب کو 7 وکٹ سے ہرا دیا، ناکام ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 93 رنز بنائے،فاتح ٹیم نے ہدف تین وکٹ پر حاصل کرلیا، سمیع آفریدی نے 49 رنز بنائے۔27 ویں کراچی جیمخانہ رمضان ٹرافی میں عمر سی سی نے ٹپال کلب کو8 وکٹ سے قابو کیا،

فاتح ٹیم نے114 رنز کا ہدف صرف2 وکٹ پر حاصل کرلیا، حافظ ماجد جہانگیر نے52 رنز بنائے۔17 ویں ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی رمضان ٹورنامنٹ میں وال اسٹریٹ نے خیبر گرین فاٹا کو 9 وکٹ سے مات دی،ذاکر آفریدی نے 67 رنز اسکور کیے، وال اسٹریٹ نے ہدف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا، سلمان علی نے ناقابل شکست 88 رنز بنائے۔ دریں اثنا دوسرا کارپوریٹ ٹوئنٹی 20 کپ رمضان ٹورنامنٹ ہفتے سے معین خان اکیڈمی میں شروع ہورہا ہے،

ایونٹ میں ملک کی 8بہترین ٹیمیں حصہ لیں گی،افتتاحی میچ رات ساڑھے 10 بجے حبیب بینک اور ایڈوانس کے مابین کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں