پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کر گئی

گزشتہ 6 ماہ میں پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 13 لاکھ 83 ہزار 900 کا اضافہ ہوا۔


ویب ڈیسک December 30, 2012
فیس بک استعمال کرنے والے ممالک میں پاکستان کا نمبر 28ویں نمبر پر ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پاکستان میں سوشل میڈیا ویب سائٹ "فیس بک" کے استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

سوشل بیکرز ویب سائٹ کے اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 80 لاکھ 59 ہزار 160 ہے اور فیس بک استعمال کرنے والے ممالک میں پاکستان کا نمبر 28ویں نمبر پر ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ فیس بک کا استعمال امریکا میں کیا جاتا ہے جہاں 16 کروڑ سے زائد افراد فیس بک استعمال کرتے ہیں، دوسرے نمبر پر برازیل ہے جہاں 6 کروڑ افراد فیس بک پر موجود ہیں اور تیسرے نمبر پر بھارت ہے جہاں 5 کروڑ سے زائد افراد فیس بک استعمال کر رہے ہیں۔ گزشتہ 6 ماہ میں پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 13 لاکھ 83 ہزار 900 کا اضافہ ہوا۔



فیس بک استعمال کرنے والوں کی سب سے بڑی تعداد 18 سے 24 سال کی عمر کے افراد کی ہے، اعدادو شمار کے مطابق ملک میں فیس بک استعمال کرنے والوں میں سے 70 فیصد مرد اور 30 فیصد خواتین ہیں۔



پاکستاں میں لنکڈ ان استعمال کرنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہے اور لنکڈ ان استعمال کرنے والے ممالک میں پاکستان 10 ویں نمبر پر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں