کرن جوہرنے کاجول سے 25 سالہ دوستی ختم ہونے کی وجہ بتادی

کچھ چیزوں نے ہماری دوستی ختم کی جو منظرعام پرنہیں لاؤں گا کیونکہ نہ وہ میرے لیے ٹھیک اورنہ کاجول کے لیے،کرن جوہر


ویب ڈیسک January 13, 2017
25 سال کی لمبی اوراچھی دوستی کے بعد ہم دونوں اب ایک دوسرے سے بات تک نہیں کرتے، کرن جوہر: فوٹو: فائل

SARGODHA: بالی ووڈ ہدایتکاروپروڈیوسرکرن جوہر اورکاجول کی قریبی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تھی جہاں وہ دونوں ہمیشہ اچھے دوستوں کی طرح مختلف تقریبات میں نظرآئے تو وہیں کاجول نے کرن کی فلموں میں کام کرکے خوب پزیرائی بھی حاصل کی لیکن کرن اب ختم ہونے والی دوستی کے پیچھے وجہ کو سامنے لے آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہرکی نئی کتاب "این ان سوٹیبل بوائے" میں ان واقعات کا ذکرکیا ہے جوان کے دل کے بہت قریب ہیں۔ کتاب کے کچھ صفحات اس وقت میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں جہاں پروڈیوسرکی جانب سے اداکارہ کاجول کے ساتھ 25 سالہ دوستی کے خاتمے کی وجہ بتائی گئی ہے۔

کرن جوہرکی فلم" اے دل ہے مشکل" اورکاجول کے شوہراداکاراجے دیوگن کی فلم "شوے" کی ایک ہی تاریخ پرریلیز ہونا دونوں کی دوستی ختم ہونےکی بڑی وجہ بنی جب کہ اس سے بھی بڑھ کر اجے دیوگن کی جانب سے فلم کی ریلیزسے قبل ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں کرن جوہرنے فلم شوے کوناکام کرنے کے حوالے سے لکھا تھا۔

اسی ٹوئٹ پراداکارہ کاجول نے یقین کرتے ہوئے حیرانی کا اظہارکیا جس سے کرن کو سب سے دکھ پہنچا تھا۔ کرن نے کاجول سے دوستی کے حوالے سے لکھا کہ اس ٹوئٹ کے بعد کاجول اب ان کی دوست نہیں اورنہ کبھی بھی ہوں گی۔ انہوں نے لکھا کہ کچھ چیزوں نے ہماری دوستی ختم کی جو میں منظرعام پرنہیں لاؤں گا کیونکہ نہ وہ میرے لیے ٹھیک اورنہ ہی کاجول کے لیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اجے دیوگن اور کرن جوہر کے درمیان تعلقات کشیدہ

کرن جوہرنے لکھا کہ 25 سال کی لمبی اوراچھی دوستی کے بعد ہم دونوں ایک دوسرے سے بات بھی نہیں کرتے اورکہیں ملتے ہیں تو محض "ہیلو" کہہ کرآگے بڑھ جاتے ہیں۔ کرن جوہر نے یہ واضح کیا کہ مسائل کبھی بھی کا جول اور ان کے درمیان نہیں تھے بلکہ کاجول کے شوہراجے دیوگن سے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں