موجودہ دور کا سب سے بڑا فتنہ طالبانائزشن ہے صاحبزادہ فضل کریم

سیاست کے بغیر ریاست اور ریاست کے بغیر سیاست نہیں بچ سکتی۔


ویب ڈیسک December 30, 2012
مقامی دہشتگرد گروپ بیرونی طاقتوں کے تعاون سے کارروائیاں کررہے ہیں،صاحبزادہ فضل کریم ۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں طالبانائزیشن سے بڑا کوئی فتنہ نہیں۔



لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا ایجنڈا پاکستان کو ناکام اور بدنام کرنا ہے اس ایجنڈے کو ناکام بنانے کے لئے حکومت کو بھرپور اقدامات کرنا ہوں گے۔ حکومت مصلحتوں کا شکار ہے اور مقامی دہشت گرد گروپ بیرونی طاقتوں کے تعاون سے کارروائیاں کررہےہیں۔


صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ ریاست اور سیاست ایک دوسرے کے لئے ناگزیر ہیں ان میں کوئی تضاد نہیں۔ سیاست کے بغیر ریاست اور ریاست کے بغیر سیاست نہیں بچ سکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں