عامر خان کے نزدیک ایوارڈز کی اہمیت کیوں نہیں

عوام کی پذیرائی میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ ہے اور اس کے علاوہ کسی دوسرے ایوارڈ کی ضرورت نہیں، مسٹرپرفیکشنسٹ


ویب ڈیسک January 13, 2017
دنگل کے حوالے سے میرے ذہن میں نہیں تھا کہ وہ اس قسم کا ریکارڈ بنا پائے گی،عامر خان فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھارت کے سب سے بڑے ایوارڈ فلم فیئر میں جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کمرشل فلم ایوارڈز کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں ہر نئی فلم کے ساتھ باکس آفس پر نیا ریکارڈ بنانے والے عامر خان کو بھارت کے سب سے بڑے ایوارڈ شو ''فلم فیئرایوارڈ'' میں''دنگل'' میں ادکاری کے زبردست جوہر دکھانے پر بہترین اداکار کی کٹیگری میں نامزد کیا ہے، بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ سے جب ایوارڈ شو میں شرکت سے متعلق سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کمرشل فلم ایوارڈز کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں جب کہ فلم ''دنگل'' پر عوام کی پذیرائی اور پیار میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ ہے مجھے اس کے علاوہ کسی دوسرے ایوارڈ کی ضرورت نہیں ہے۔

عامر خان نے ''دنگل'' کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کبھی بھی باکس آفس کی فکر نہیں ہوتی اور دنگل کے حوالے سے بھی میرے ذہن میں نہیں تھا کہ وہ اس قسم کا ریکارڈ بنا پائے گی۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہوگی کہ دنگل کو کسی اور زبان میں بھی بنا کر ریلیز کیا جائے۔



عامر خان کی فلم ''دنگل'' 3 ہفتے گزرنے کے بعد بھی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہوئی ہے جب کہ فلم اب تک صرف بھارت میں 359 کروڑ سے زائد کماچکی ہے جب کہ انٹرنیشل مارکیٹ میں بھی فلم 187 کروڑ سے زائد کماچکی ہے۔



واضح رہے عامر خان نے 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم ''رنگیلا'' کو فلمی ایوارڈ نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایوارڈ شوز سے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اور تب سے انہوں نے کسی بھارتی ایوارڈ شو میں شرکت نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |