تحریک منہاج القرآن کے عوامی مارچ کیلئے قائم فنڈ میں 70 کروڑ روپے جمع

ورکرز کنونشن میں آئے کارکنان اورخواتین نے لاکھوں روپے اور قیمتی زیورات جمع کرائے۔


ویب ڈیسک December 31, 2012
ڈاکٹرطاہرالقادری نے پہل کرتے ہوئے اپنی اہلیہ ، بہنوں اوربیٹیوں کے زیورات بھی فنڈ میں جمع کروائے۔ فوٹو: این این آئی

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے 14 جنوری کے عوامی مارچ کےلئے فنڈ قائم کردیا جس میں لاہورکے ورکرزکنونشن میں آئی خواتین اور مردوں نے زیورات اورنقدی جمع کرائی۔

اس موقع پرڈاکٹرطاہرالقادری نے پہل کرتے ہوئے اپنی اہلیہ ، بہنوں اوربیٹیوں کے زیورات بھی فنڈ میں جمع کروائے جس کے بعد ورکرز کنونشن میں آئے کارکنان اورخواتین نے لاکھوں روپے اور قیمتی زیورات جمع کرائے اور تھوڑی ہی دیر میں تقریباً 70 کروڑ روپے سےزائد کے زیوارت اورنقدی جمع ہوگئے۔

اس موقعے پرطاہرالقادری نے ویڈیولنک کے ذریعے اندرون اوربیرون ملک کارکنوں سے خطاب بھی کیا۔

منہاج القرآن کے کارکنوں نے کروڑوں روپے کے فنڈزاورزیورات جمع کرواکراس عزم کا اظہارکیا ہے کہ وہ 14 جنوری کے عوامی مارچ کو ہرصورت کامیاب بنائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں