منفرد فن پاروں کے تخلیق کار‘ ولید نقاش
ولید نقاش اپنے بنائے ہوئے فن پاروں کو ملک کی کسی بڑی گیلری یا میوزیم کو عطیہ کرنا چاہتا ہے۔
کہا جاتا ہے، ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات۔ مطلب لیاقت و قابلیت کے آثار چھوٹی عمر سے ہی نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں۔
حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان آرٹسٹ ایم ولید نقاش کا شمار بھی ایسے لوگوں میں ہوتا ہے۔ ایم ولید نقاش نے درختوں کے پتوں پر اللہ تعالی کے 99 نام، چاول کے دانوں پر بسم اللہ، کلمہ طیبہ، سورۃ فاتحہ، سورۃ الکوثر، خانہ کعبہ، مدینہ منورہ کی تصاویر، چنے کی دال کے دانوں پر قرآنی آیات، قائد اعظم، علامہ اقبال کے پورٹریٹ، لینڈ سکیپ، ماچس کی تیلی پر آیت الکرسی، انڈے کے خول پر سورۃ الرحمن، پاکستانی پرچم، دال دانے پر پرندے، کشتی رانی، طلوع، غروب آفتاب کے منظر، ماش کی دال پر پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ، کامن پن پر پاکستان کا نقشہ اور جیوے جیوے پاکستان جیسے فن پارے تخلیق کیئے ہیں۔
2 نومبر 1992ء کو پیدا ہونے والے ایم ولید نقاش نے آرٹ کی تعلیم و تربیت، شفقت آرٹ سٹوڈیو میں معروف مصور شفقت علی جاوید کی زیر نگرانی حاصل کی۔ ایم ولید نقاش چاول کے دانوں، دال کے دانوں پر انک، واٹر کلر، اور آئل کلر کے ساتھ خطاطی، نقاشی اور تصویر کشی کرتا ہے۔ فن پارے کی تکمیل کے لئے بڑی باریک بینی اور احتیاط سے کام لینا ہوتا ہے۔ فن پارے کی تکمیل کے بعد اسے پلاسٹک کی ڈبیا میں محفوظ کر لیا جاتا ہے۔
ایم ولید نے فروری 2012ء کو پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور کی گولڈن جوبلی کے موقع پر مقابلہ مصوری و خطاطی میں چوتھی پوزیشن حاصل کر کے تعریفی سرٹیفیکیٹ، نقدی اور شیلڈ حاصل کی۔ حال ہی میں پنجاب حکومت کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے انٹرنیشنل یوتھ فیسٹیول کے دوران پینٹنگ کے مقابلہ میں اول پوزیشن حاصل کی۔ اس نے اپنے کام کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے تحسین حاصل کی ہے۔ 9 نومبر 2012ء کو مزار اقبال پر سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کو شاعر مشرق علامہ اقبال کا پورٹریٹ پیش کر کے داد وصول کی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ان کی رہائش گاہ پر چاول کے دانے پر بسم اللہ' کلمہ طیبہ اور ان کا نام لکھ کر پیش کرکے انعام بھی حاصل کیا۔
ایم ولید نقاش اپنے بنائے ہوئے فن پاروں کو ملک کی کسی بڑی گیلری یا میوزیم کو عطیہ کرنا چاہتا ہے۔ وہ بیرون ملک بھی اپنی کاوشوں اور فن پاروں کی نمائش منعقد کرا کے ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہے۔