کرپشن کیس شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم

شرجیل میمن گرفتاری سے بچنے کے لیے ملک سے فرار ہوچکے ہیں، نیب تفتیشی افسر کی رپورٹ


ویب ڈیسک January 14, 2017
شرجیل میمن اور دیگر نے اشتہارات کی مد میں 5 ارب 79 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کی، نیب فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطاق کراچی کی احتساب عدالت میں شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرہپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران نیب کے تفتیشی افسر نے شرجیل میمن کی گرفتاری سے متعلق عدالتی حکم کی رپورت پیش کی، جس میں کہا گیا کہ شرجیل میمن گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک چلے گئے ہیں جس کی وجہ سے ملزم کی گرفتاری ممکن نہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن اور دیگر ملزمان پر محکمہ اطلاعات میں اشتہارات کی مد میں 5 ارب 79 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے، اس کیس میں ایک ملزمہ انیتا بلوچ کواشہاری قرار دیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں