کورین فرم سام سنگ کو453ارب ڈالرکاسہ ماہی منافع

اپریل تاجون اسمارٹ فون34.6اورمجموعی موبائل مارکیٹ شیئر25.7فیصدرہا


AFP July 28, 2012
اپریل تاجون اسمارٹ فون34.6اورمجموعی موبائل مارکیٹ شیئر25.7فیصدرہا, فوٹو رائٹرز

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی آمدنی کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی فرم سام سنگ الیکٹرانکس نے رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں اسمارٹ فونز کی زبردست فروخت کے باعث 5.19 ٹریلین وون (4.53ارب ڈالر) کاخالص منافع کمایا، اپریل سے جون تک کمپنی کا آپریٹنگ پرافٹ 6.72 ٹریلین وون رہا جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے 79 فیصد زیادہ ہے

جبکہ خالص منافع میں سال بہ سال 48اضافہ ریکارڈ کیاگیا، اس دوران کمپنی کی مجموعی آمدنی21 فیصد اضافے سے 47.59 ٹریلین وون رہی۔ مارکیٹ ریسرچ اسٹریٹجی اینالائیٹکس کے مطابق جنوبی کورین فرم کا اسمارٹ فون کی گلوبل مارکیٹ میں حصہ بڑھ کر 34.6فیصد ہوگیا، ایپل کا شیئر 17.8 فیصد رہا، دوسری سہ ماہی میں سام سنگ نے 5کروڑ 5لاکھ اسمارٹ فون برآمد کیے جو کسی بھی فرم کی جانب سے ایک سہ ماہی میں فروخت کا نیا ریکارڈ ہے۔

سام سنگ اپریل سے جون تک تمام اقسام کے موبائل ہینڈ سیٹ فروخت کرنیوالی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی رہی اور اس کا مارکیٹ شیئر 25.7 فیصد رہا جبکہ نوکیا کا حصہ 23.1فیصد رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں