اسلام آباد میں ناراض بیوی نے شوہر کو کرائے کے غنڈوں سے پٹوادیا

لبنیٰ نے ایک عورت کو 50 ہزار روپے دیئے جس نے پشاور سے غنڈے بلا کر راجا قمر کی ٹھکائی کروائی


ویب ڈیسک January 14, 2017
گرفتارکئے گے ملزمان قتل، اقدام قتل اور ڈاکہ زنی کی کئی وارداتوں میں پشاور پولیس کو مطلوب ہیں، پولیس فوٹو: فائل

ایف ٹین کی رہائشی خاتون نے گھریلو جھگڑے پر شوہر کو کرائے کے غنڈوں سے پٹوا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ایف 10 کی رہائشی لبنیٰ نامی خاتون کا اپنے شوہر راجا قمر سے جھگڑا ہوگیا، جس پر اس نے شوہر کو سبق سکھانے کی ٹھانی۔ لبنیٰ نے اپنی ایک جاننے والی خاتون کوثر بی بی سے اس کا تذکرہ کیا جس نے 50 ہزار روپے لے کر پشاور سے 5 غنڈوں کو بلا لیا۔

پشاور سے آنے والے غنڈوں نے پہلے راجا قمر کی ٹھکائی کی اور پھر اس سے ساڑھے چار لاکھ روپے بھی ہتھیائے۔ ملزمان کی بدنصیبی کہ وہ فرار کی کوشش میں پکڑے گئے۔ پولیس نے تفتیش کی تو انہوں نے کوثر بی بی کا نام لے لیا، کوثر نے بھی لبنیٰ کی جانب اشارہ کردیا، جس سے سارا معاملہ کھل کر سامنےآگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گے ملزمان کرائے کے غنڈے ہیں اور قتل، اقدام قتل اور ڈاکہ زنی کی کئی وارداتوں میں پشاور پولیس کو مطلوب ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |