کراچیگندم کی فراہمی میں کمی آٹے کی قیمت میں اضافہ

5 ماہ میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 4 روپے سے زائد اضافہ ہوا، مارکیٹ ذرائع

کراچی میں گندم کی یومیہ طلب 6000 ٹن ہے جبکہ محکمہ خوراک کی جانب سے ملوں کو 2800 ٹن گندم فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی کی ملوں کومحکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی فراہمی میں کمی کے باعث 50 کلو گرام آٹے کی بوری 1775 روپے کی ہوگئی ہے۔


ذرائع کے مطابق کراچی میں گندم کی یومیہ طلب 6000 ٹن ہے جبکہ محکمہ خوراک کی جانب سے ملوں کو 2800 ٹن گندم فراہم کی جارہی ہے۔محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی فراہمی میں کمی اور اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 3150 روپے فی من کی بلند ترین سطح پر آنے کے بعد 50 کلو گرام آٹے کی بوری کی ایکس مل قیمت 1775 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

دوسری جانب محکمہ خوراک کے کوآرڈی نیٹر شاہ نواز مگسی کا کہنا ہے کہ ملوں کو گندم کی فراہمی آزادانہ ہے اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق جولائی سے اب تک آٹے کی فی کلو قیمت میں 4 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔
Load Next Story