اظہراورشعیب آؤٹ حفیظ کپتان

شیڈول میچ میں قیادت کے فرائض محمد حفیظ انجام دیں گے


Sports Desk January 14, 2017
شیڈول میچ میں قیادت کے فرائض محمد حفیظ انجام دیں گے۔ فوٹو: فائل

اظہرعلی کی انجری اور شعیب ملک کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کے باعث آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض محمد حفیظ سرانجام دیں گے.

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی آسٹریلیا سے پہلے ون ڈے کے دوران انجرڈ ہوئے تھے، ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد پھر وہ دوبارہ بیٹنگ کیلیے آئے مگر اننگز 24 رنز تک محدود رہی تھی، گزشتہ شب ٹیم منیجر وسیم باری نے اظہر علی کو فٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسکین کی بھی ضرورت نہیں ہے، مگر ہفتے کو اظہر کی تکلیف بڑھ گئی جس کے بعد ٹیسٹ میں انجری سنگین نظر آئی، وہ اب اتوار کو میلبورن میں ہونے والے دوسرے ون ڈے سے باہر ہو گئے جبکہ بقیہ میچز میں بھی شرکت مشکوک ہے.

دوسری جانب آل راؤنڈر شعیب ملک گلے کے انفیکشن سے نجات نہ پا سکے،انھیں خون کا ٹیسٹ کرانے کیلیے اسپتال بھی لے جایا گیا، وہ پہلا میچ نہیں کھیل سکے تھے، اب دوسرے سے بھی باہرہوگئے ہیں۔

ٹیم منیجر وسیم باری نے بھی میڈیا کوبتایا کہ شعیب خاصی کمزوری محسوس کر رہے ہیں،ٹیسٹ کے بعد ان کی بیماری کا علم ہو گا۔ قبل ازیں ہفتے کی صبح پاکستانی ٹیم برسبین سے میلبورن پہنچی، نیٹ سیشن نہیں رکھا گیا تھا لہذا کھلاڑیوں نے آرام کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں