انگلش ونگلش درسگاہ کی حیثیت رکھتی ہے سری دیوی
انگلش ونگلش کی وجہ سے پڑھائی میں کمزور بچے بھی انگلش سیکھ رہے ہیں اور دل لگا کر پڑھ رہے ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی نے کہاہے کہ ان کی فلم انگلش ونگلش ایک درسگاہ کی حیثیت رکھتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 49 سالہ سری دیوی نے جب دوبارہ فلم میںقدم رکھا تو شائقین نے ان کی کارکردگی کو خواب سراہا اور کہا کہ سری دیوی نے اپنے کردار کو مکمل ایمانداری اور ہرلحاظ سے کامیاب بنانے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور اب بھی فلم نگری میں ان کی وہی ادائیں اور اداکاری کے جوہر ان کے شائقین کی توجہ کا مرکز ہیں۔ لوگوں نے ان کی فلم انگلش ونگلش کو خواب سراہا ہے۔
سری دیوی کہتی ہیں کہ ان کی فلم نہ صرف ان کے لیے بلکہ خواتین اور بچوں کے لیے بھی درسگاہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ سری دیوی جہاں بھی جاتی ہیں تو خواتین ان سے کہتی ہیں کہ ان کی فلم انگلش ونگلش نے تو ان کی زندگی بدل ڈالی ہے جب کہ پڑھائی میں کمزور بچے بھی انگلش سیکھ رہے ہیں اور دل لگا کر پڑھ رہے ہیں۔