ون ڈے کرکٹ کی بقا کیلیے انٹرنیشنل ٹوئنٹی 20میچز کو ختم کر دینا چاہیےآرتھر
مختصرفارمیٹ کی دیگرکرکٹ کوفرنچائززکی بنیاد پرکھیلے جانےوالےڈومیسٹک ایونٹس تک محدودکرنامناسب ہوگا،آرتھر
مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ون ڈے کرکٹ کی بقا کیلیے انٹرنیشنل ٹوئنٹی 20میچز کو ختم کر دینا چاہیے۔
ایک انٹرویو میں مکی آرتھرنے کہاکہ میں مختصر فارمیٹ کا بہت بڑا مداح نہیں ہوں، ون ڈے اور ٹیسٹ میچز ہی انٹرنیشنل کرکٹ کی اصل روح ہیں، ان کی رینکنگ اور ورلڈ کپ بھی خاص اہمیت رکھتے ہیں، 2 یا 3 سال میں صرف ایک ٹوئنٹی 20انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کھیلا جانا چاہیے جس میں دنیا بھر کے بہترین کھلاڑیوں کو یکجا ہونے کا موقع مل سکے، مختصر فارمیٹ کی دیگر کرکٹ کو فرنچائزز کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ڈومیسٹک ایونٹس تک محدود کرنا مناسب ہوگا۔