کترینہ کیف 2012ء کی سب سے زیادہ منافع بخش اداکارہ قرار

کترینہ کیف رواں سال ایک ایسے فلمی پروجیکٹ کا حصہ رہیں جس نے باکس آفس پر 620 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔


Net News/APP December 31, 2012
کترینہ کیف فلم اگنی پت کے ریمکس میں بھی چمیلی کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف سال 2012ء کی سب سے زیادہ منافع بخش اداکارہ بن گئی ہیں۔

یش چوپڑا کی آخری فلم ''جب تک ہے جان کی''کی ہیروئن کترینہ کیف رواں سال ایک ایسے فلمی پروجیکٹ کا حصہ رہیں جس نے باکس آفس پر 620 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ سلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف کی جوڑی نے باکس آفس پر 300 سے زائد کروڑ روپے کمائے جب کہ شاہ رخ کے ساتھ بھی کترینہ کی جوڑی بھی 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ کترینہ کیف کروڑوں کا بزنس کرنے والی فلم اگنی پت کے ریمکس میں بھی چمیلی کے روپ میں جلوہ گر ہیں۔

انھوں نے فلم میں کرشنا ہوں میں بھی رادھا کا مختصر کردار ادا کیا ہے۔ سولہ جولائی 1984کو پیدا ہونے والی خوبرو اداکارہ اور سابق ماڈل نے زیادہ تر ہندی فلموں میں کام کیا ہے تاہم انھوں نے تیلگو اور دیگر فلموں میں بھی انٹری ماری ہے۔ 2003 میں کرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ نے اداکارہ کو اصل شہرت 2007 میں وپل شاہ کی نمستے لندن میں ملی تاہم بعد میں ان کا جادو پارٹرن ، ریس اور سنگھ از کنگھ میں سر چڑھ کربولنے لگا،اس کے بعد فلم نیویارک ، راج نیتی اور زندگی نہ ملے گی دوبارہ حالیہ سال میں ایک تھا ٹائیگر نے ان کو فن کی بلندیوںتک پہنچا دیا۔

03

ناقدین نے ان کو ہندی سینما کی کامیاب اداکارہ قرار دیا ہے۔ کترینہ کیف کے والد محمد کیف کا تعلق کشمیر سے جب کہ ماں سوسینابرطانوی شہری ہیں۔ ان کی کم عمری میں ہی ان کے والدین میں طلاق ہوگئی تھی۔ کترینہ کیفکی پانچ بہنیں اور ایک بھائی ہے۔ ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی کترینہ کی فیملی پہلے چین اور پھر جاپان شفٹ ہوئی ۔آٹھ سال کی عمر میں وہ لوگ فرانس جا بسے۔پھر ہوائی اور آخر میں اپنی ماں کی وطن انگلینڈ چلی گئیں۔ عموما کہا جاتا ہے کہ کترینہ برطانوی ہیں حالانکہ وہ صرف تین سال برطانیہ میں رہی اور پھر ممبئی کو اپنا بسیرا بنالیا۔

کترینہ کیف کے افیئرز کا میڈیا میں کافی شور رہا ہے تاہم انھوں دوہزار میں اس بات کا اعتراف کیا ہے ان کے سلمان خان کے ساتھ تعلقات کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ کترینہ نے ماڈلنگ کا آغاز انیس سو اٹھانوے میں کیا اور ان کی پہلی کمپین جیولری کی تھی۔ ماڈلنگ سے ہی انھوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا تاہم وہ پہلی فلم بو م میں کوئی خاص تاثر نہ چھوڑ سکی ۔ پہلے پہل فلمی دنیا میں ان کو ہندی میں مشکل رہی جس کی وجہ سے وہ فلمیں کرنے میں مشکلات کا شکار رہیں۔

انھیں بریک تھرو دوہزار پانچ میں رام گوپال ورما کی سرکار میں ابھیشک کی گرل فرینڈ بننے پر ملا ۔ کترینہ کیف کے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے وقت مشہور اداکارائوں ایشوریا، کرینہ اور دیگر کا طوطی بولتا تھا تاہم انھوں نے اپنی خوبصورت اداکاری سے شائقین کے دل موہ لیے ۔ انھوں نے یکے بعد دیگر ے اکشے کمار کے ساتھ ہٹ فلمیں دے کر ناقدین کے منہ بند کردیے۔ آج بھی فلمی نگری میں ان کی مانگ دیگر ہیروئنز سے زائد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں