ڈرامہ دن بدن زوال کا شکار ہورہا ہےمیرا

ترکی اور اسپینش ڈراموں کی مخالف اپنی خامیوں کو دور کرنے کے بجائے ان ڈراموں کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔


Cultural Reporter December 31, 2012
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارا ٹی وی ڈرامہ یکسانیت کا شکار ہوتا جارہا ہے، میرا ۔ فوٹو: فائل

لاہور: فلم انڈسٹری کی معروف ادکارہ میرا نے کہا کہ ہمارا ٹی وی ڈرامہ زوال پزیر ہے اور دن بدن اس کا معیار کم ہورہا ہے ۔

نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارتی فلموں کا سحر تو ختم کردیا جس کے بعد لوگوں نے پاکستانی ڈرامے دیکھنا شروع کردیے تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارا ٹی وی ڈرامہ یکسانیت کا شکار ہوتا جارہا ہے۔

ڈرامے کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے ترکی اور اسپینش ڈراموں نے اپنی بہترین پروڈکشن کی وجہ سے جگہ بنالی اور انھیں بہت شوق سے دیکھا جارہا ہے جو لوگ ان ڈراموں کی مخالفت کررہے ہیں وہ ان سے خوف زدہ دکھائی دے رہے ہیں وہ اپنی خامیوں کو دور کرنے کے بجائے ان ڈراموں کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں