سینئر فنکاروں کو معاشی خود کشی پر مجبور کیا گیاگلاب چانڈیو

بھارتی ڈراموں نے خدا خدا کرکے جان چھوڑی ہے تو اب ہمارے فنکار ان کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔


Showbiz Reporter December 31, 2012
ایک مخصوص گروپ ڈرامے میں اپنے من مانے افراد کو کام دیتا ہے، گلاب چانڈیو۔ ۔فوٹو : فائل

اداکار گلاب چانڈیو نے کہا ہے کہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ نئے فنکاروں نے سازش کے تحت سینئر فنکاروں کو معاشی خود کشی پر مجبور کیا ہے جو لوگ بھی غیر ملکی ڈراموں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں وہ نااہل ہیں ورنہ مقابلہ کرتے۔

نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مجھے دس سال سے کسی ڈرامے میں موقع فراہم نہیںکیا جارہاصرف اس لیے کہ میں کام کا معیار دیکھتا ہوں اس وقت کوئی اچھا لکھاری ہمارے پاس نہیں ہے بھارتی ڈراموں نے خدا خدا کرکے جان چھوڑی ہے تو اب ہمارے فنکار ان کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں

لیجنڈ اداراک کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی بھی ڈرامے میں پاکستان کے کلچر اور زبان کے بارے میں سمجھایا نہیں جاتا اگر ماضی کے ڈرامے اٹھا کر دیکھے جائیں تو عوام کو تفریح کے ساتھ ساتھ سیکھنے کے بھی مواقع ملتے تھے اب اردو زبان کو بگاڑا جارہا ہے جس طرح فلم پر ایک ٹولہ ہمیشہ قابض رہا اور نئے فنکاروں کو مار دیا اسی طرح ڈرامے میں بھی ایک مخصوص گروپ کام کررہا ہے جو اپنے من مانے افراد کو ہر ڈرامے میں ضرور حصہ دیتا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں