بھارتی وزارت کھیل نے ملکی اولمپک ایسوسی ایشن پر عائد پابندی اٹھالی

وزات کھیل کی جانب سے 9 جنوری کو جاری کردہ خط میں پابندی ختم کرنے کا اعلان کیاگیا۔


Sports Desk January 14, 2017
وزات کھیل کی جانب سے 9 جنوری کو جاری کردہ خط میں پابندی ختم کرنے کا اعلان کیاگیا ۔ فوٹو فائل

بھارتی وزارت کھیل نے ملکی اولمپک ایسوسی ایشن پر عائد پابندی اٹھالی ہے۔

اولمپک باڈی پر یہ قدغن کامن ویلتھ گیمز 2010 میں غبن میں سزایافتہ سریش کلمادی اور ابھے سنگھ چوٹالا کو اعزازی تاحیات صدر بنائے جانے پر لگائی گئی تھی، وزات کھیل کی جانب سے 9 جنوری کو جاری کردہ خط میں پابندی ختم کرنے کا اعلان کیاگیا،آئی او اے کے صدر این راماچندرن نے دعوی کیاکہ ان کی باڈی نے متنازع افراد کو اعزازی صدر بنانے کی کوئی قراردار منظورہی نہیں کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں