بلوں کی عدم ادائیگی سندھ کول اتھارٹی کے آر او پلانٹس کی بجلی منقطع

ڈیزل پر چلنے والے پلانٹس پہلے ہی ناکارہ ہوچکے،اتھارٹی بل جمع کرانے پر تیار نہیں


Nama Nigar December 31, 2012
تمام پلانٹوں کے بل 6 سے ایک سال کے عرصے کی ہیں مگر حیسکو عملے کے بار بار نوٹسوں کے باوجود بجلی جمع کرانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ فوٹو : فائل

تھرپارکر کے شہروں اور دیہاتی علاقوں میں کڑوے پانی کو میٹھا کرنے والے آر او پلانٹس کے سندھ کول اتھارٹی نے بل نہیں ادا کیے۔

20 لاکھ سے زائد بقایا جات پر حیسکو عملے نے پلانٹوں کی بجلی کاٹ دی عوام پینے کے پانی کے لیے پریشان، تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کی عوام کو کڑوے پانی سے میٹھا پانی کرنے والے آر او پلانٹس کی بڑے عرصے سے بجلی کے بل سندھ کول اتھارٹی کی جانب سے ادا نہیں کیے گئے۔ جس کے باعث حیسکو عملے نے بجلی پر چلنے والے پلانٹوں کی بجلی کاٹ دی ہے۔

 

حیسکو ذرائع کے مطابق سندھ کول اتھارٹی کے آر او پلانٹ مٹھی پر سندھ کول کے سائٹ آفس پر 6 لاکھ 50 ہزار، چھاچھرو پلانٹ 5 لاکھ، اسلام کوٹ ایک لاکھ10 ہزار، ننگر پارکر 2 لاکھ 83 ہزار سمیت کانیٹو، نیٹس ویری، اوڑانی و اوڑی پلانٹوں پر بھی لاکھوں روپے کے بقایا جات ہیں جس کے باعث سندھ کول مٹھی کے سائٹ آفس، رہائشی کالونی اور تمام بجلی پر چلنے والے پلانٹوں کی بجلی منقطع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام پلانٹوں کے بل 6 سے ایک سال کے عرصے کی ہیں مگر حیسکو عملے کے بار بار نوٹسوں کے باوجود بجلی جمع کرانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |