عرس شاہ عبدالطیف بھٹائیغیر سرکاری تقریبات کا اختتام

شاہ کے راگیوں کی محفل سماع،سجادہ نشین سید نثار حسین شاہ کی دعائے فیض


Nama Nigar December 31, 2012
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر سسی پلیجو شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے اختتامی روز مزار پر چادر چڑھا رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے اختتامی روز درگاہ کے سجادہ نشین سید نثار حسین شاہ نے شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ کا لباس اوڑھ کر درگاہ پر حاضری دی اور عرس کی غیر سرکاری تقریبات کا اختتام کیا۔

روایت کے مطابق عرس کے آخری روز حضرت شاہ کریم بلڑی کے سجادہ نشین سید اسد علی شاہ اور سید نثار حسین شاہ کو ہار اور دھاگے پہنائے گئے، جس کے بعد سجادہ نشین سید نثار حسین شاہ، حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی ؒ کا پہنا ہوا لباس اوڑھ کر درگاہ پر پہنچے، جہاں ہزاروں عقیدت مند موجود تھے، جن کو شاہ لطیف کے لباس اور انکی تسبیح کا دیدار کرایا گیا۔

02

اس کے بعد درگاہ کے احاطے کے اندر شاہ کے راگیوں نے محفل سماع کی، آخر میں سید نثار حسین شاہ نے دعائے فیض مانگی اور عرس مبارک کے غیر سرکاری سرگرمیوں کا اختتام کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |