شہدادپور پولیس کا غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلیوں کیخلاف کریک ڈائون

مختلف چوکوں پر ناکے لگ گئے، روزانہ درجن سے زائد موٹر سائیکلوں کے چالان کے ساتھ رشوت بھی وصول کی جانے لگی

جرائم کو کنٹرول کرنے کیلیے شہداد پور پولیس نے اپلائیڈ فار رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے. فوٹو: پی پی آئی/ فائل

شہداد پور پولیس نے بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل سواروں کا تعاقب شروع کردیا۔

روزانہ شہر کے چوراہوں پر ناکہ لگنے لگے، تھانے چلو یا پھر بات کرو، پولیس اہلکاروں کا موٹر سائیکلوں سے مکالمہ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ کی ہدایت پر جرائم کو کنٹرول کرنے کیلیے شہداد پور پولیس نے اپلائیڈ فار رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ دن میں مختلف چوراہوں پر ناکے لگا کر ایک درجن سے زائد گاڑیوں کے چالان کررہے ہیں جبکہ بعض اہلکاروں نے اس مہم کو روٹی روزی کا ذریعہ بنالیا ہے۔




تھانے چلو یا پھر بات کرو کا مکالمہ عام ہو گیا ہے ۔ اس ضمن میں شہری حلقوں نے ایس ایس پی کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے کہ بغیر رجسٹریشن کے با اثر افراد کی کاریں، چنگچی اور رکشے بھی موجود ہیں مگر صرف موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کیوں کی جارہی ہے۔ شہری اذیت اور کرب میں مبتلا ہیں۔ لہٰذا بلا تفریق اور برابری کی بنیاد پر کارروائی ہونی چاہیے۔ ادھر ایس ایچ او شہداد پور نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ موٹر سائیکل کی پکڑ دھکڑ کے بعد جرائم پر کنٹرول ہوا ہے اور پولیس یہ کارروائی ایس ایس پی کے حکم پر کررہی ہے۔
Load Next Story