سندھ ترقی پسند پارٹی نواب شاہ کے 18 عہدیدار ضمانت پر رہا

رہائی کے بعد سکرنڈ پہنچنے پر شاندار استقبال، جیلوں سے ڈرنیوالے نہیں، نثار کیریو


Nama Nigar December 31, 2012
صدر زرداری نے 3 مہینے ہمیں جیل میں بند رکھا لیکن سندھ کی عوام آج بھی ہمارے ساتھ ہے. فوٹو: فائل

3 ماہ قبل بلدیاتی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے ایس ٹی پی ضلع نواب شاہ کے گرفتار عہدیدار نثار کیریو، اطہر شاہ، غلام نبی مگسی، فرحان شاہ اور دوسرے 18 کارکن ضمانت پر رہا۔

سکرنڈ میں شاندار استقبال ،صدر زرداری نے 3 مہینے جیل میں بند کیا پھر بھی عوام ہمارے ساتھ ہے ،نثار کیریو کا سکرنڈ میں جلسے سے خطاب، تفصیلات کے مطابق 3 ماہ قبل دہرے بلدیاتی نظام کے خلاف احتجاج کرنے پر پولیس نے ایس ٹی پی نواب شاہ کے صدر نثار کیریو، اطہر شاہ، فرحان شاہ، غلام نبی مگسی اور دوسرے 18 کارکنان کو گرفتار کرلیاتھا۔

04

گزشتہ روزوہ ضمانت پر رہا ہوکر حیدرآباد سے سکرنڈ پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا ، اس موقع پرنثار کیریو اور اطہر شاہ نے سکرنڈ میں صحافی چوک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر زرداری نے 3 مہینے ہمیں جیل میں بند رکھا لیکن سندھ کی عوام آج بھی ہمارے ساتھ ہے ،ہم جیل کی سختیوں سے ڈرنے والے نہیں ہم حق سچ کے لیے آخری سانس تک لڑتے رہیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |