بھارتی ریاست بہار میں مسافر کشتی ڈوبنے سے 21 افراد ہلاک

حکومت کا متاثرہ خاندان کے لئے فی کس 4 لاکھ روپے امداد کا اعلان

حکومت کا متاثرہ خاندان کے لئے فی کس 4 لاکھ روپے امداد کا اعلان۔ فوٹو:فائل

بھارتی ریاست بہار میں مسافروں سے بھری کشتی دریائے گنگا میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 21 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے شہر پٹنا میں کشتی میں سوار ہو کر 40 افراد دریائے گنگا میں سفر کر رہے تھے کہ اچانک کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 21 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ حادثے کی خبر ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے آپریشن شروع کرتے ہوئے 21 لاشوں کو نکال لیا جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔




دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بہار حادثے میں ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے جب کہ حکومت نے متاثرہ خاندانوں کے لئے فی کس 4 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ ادھر کانگریس نے کشتی حادثے کو حکومتی نااہلی قرار دیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
Load Next Story