متحدہ موروثی سیاست کیخلاف جدوجہد کررہی ہے محمد علی شاہ

جاگیردارانہ نظام کے باعث ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے،زونل انچارج


Press Release December 31, 2012
جاگیردارانہ نظام کی عملداری کے باعث آج پاکستان کو مختلف مسائل کا سامنا ہے. فوٹو: فائل

قائد تحریک الطاف حسین کا نظریہ حقیقت پسندی اور عملیت پسندی ملک بھر میں مثبت تبدیلی کا ضامن بن چکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم ٹنڈوالہیار زون کے انچارج سید محمد علی شاہ نے یونٹ C-3 کے علاقے گوشالہ میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جوائنٹ زونل انچارج شاہد عالم قائم خانی اور رکن زونل کمیٹی ثاقب احمد خانزادہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ظلم اور جبر کی شکار عوام کو ان کے حقوق دلانے اور ملک بھر سے موروثی سیاست کے خاتمے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ نام نہاد جمہوریت پسند قوتیں ایم کیو ایم کی جدوجہد سے خوفزدہ ہوکر جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں۔

08

انھوں نے کہا کہ جاگیردارانہ نظام کی عملداری کے باعث آج پاکستان کو مختلف مسائل کا سامنا ہے اور ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ ایم کیو ایم واحد جماعت ہے، جس نے ہر فورم پر جاگیردارانہ نظام کی کھل کے مخالفت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا پیغام سندھ کی گلیوں کو چوں سے پھیل کر کشمیر اور گلگت، بلتستان کے پہاڑوں میں پھیل چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں