خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے 3 فیصد کمی ہوئی
یورپی برینٹ55.45اور امریکی ڈبلیوٹی آئی کے سودے52.37 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے
ZHOB:
خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے 3 فیصد کمی ہوئی، یہ ایک ہفتے کے اندر نومبر کے بعد سے ہونے والی سب سے زیادہ کمی تھی۔
یورپی خام تیل برینٹ کی فروری میں فراہمی کے لیے قیمت 56 سینٹ گھٹ کر 55.45 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیوٹی آئی) کے آئندہ ماہ میں ترسیل کے لیے سودے صرف جمعہ کو 64 سینٹ یا 1.2 فیصد کی کمی سے 52.37 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے جو گزشتہ ہفتے کی قیمت سے 3 فیصد کم ہے، یہ کمی تیل کے پیداواری ممالک کی جانب سے تیل کی سپلائی (پیداوار) کم کیے جانے کے باوجود ہوئی۔
دوسری جانب اقتصادی ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کو اوپیک کی جانب سے پیداوار میں کمی کے دعووں پر یقین نہیں، گزشتہ روز سعودی عرب نے اپنی تیل کی پیداوار کم کر کے 10 ملین بیرل سے نیچے لانے کا دعویٰ کیا تھا۔ ماہرین کے مطابق ماہانہ پیداواری اعدادوشمار جاری کیے جانے تک ان دعووں کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔
یاد رہے کہ اوپیک کے رکن ملکوں اور 11 دوسرے ملکوں کے درمیان نومبر میں پیداوار میں کمی کے لیے معاہدے کے بعد سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا تھا تاہم 55ڈالر فی بیرل کی حد سے تجاوز کرنے کے بعد اس رجحان کو برقرار رکھنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔