مصباح کے بغیر سنچری کے ون ڈے انٹرنیشنل میں3 ہزار رنز مکمل

مصباح الحق نے 41.81 کی اوسط سے 3011 رنز بنائے ہیں۔


Sports Desk December 31, 2012
مصباح الھق نے اب تک ایک روزہ کرکٹ میں سنچری اسکور نہیں کی۔ فوٹو: فائل

پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ون ڈے کرکٹ میں 3000 رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

انھوں نے یہ سنگ میل اپنے 107 ویں میچ میں عبور کیا دلچسپ بات یہ ہے کہ مصباح نے یہ کارنامہ بغیر کوئی سنچری اسکور کیے انجام دیا جوکہ بذات خود ایک ریکارڈ ہے۔

مصباح الحق نے 41.81 کی اوسط سے 3011 رنز بنائے ہیں، ان کی سب سے بڑی اننگز ناٹ آؤٹ 93 رنز ہیں جوکہ انھوں نے فروری 2011 میں نیپئر میں نیوزی لینڈ کے خلاف اسکور کیے تھے۔ وہ اب تک 20 ففٹیز اسکور کرچکے ہیں صرف تین مرتبہ وہ صفر پر آئوٹ ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں