ترکی میں اغوا ہونے والے 6 میں سے 2 پاکستانی کراچی پہنچ گئے

اشفاق مردان اور افضل امین کا تعلق پشاور سے ہے، دونوں غیر ملکی ایئرلائنز سے کراچی پہنچے

ایف آئی اے کی دونوں کے سفری ریکارڈ کی چھان بین، اشفاق رہا، افضل کی آج رہائی کا امکان۔ فوٹو: فائل

ترکی میں ایک افغان گروپ کی جانب سے تاوان کیلیے اغوا کیے جانے والے 6 میں سے 2 پاکستانی شہری ہفتے کو کراچی پہنچ گئے۔


کراچی پہنچنے والے اشفاق کا تعلق مردان اور افضل امین کا تعلق پشاور سے ہے، دونوں شہری غیر ملکی ایئرلائنز کے ذریعے کراچی ایئر پورٹ پہنچے جہاں ایف آئی اے امیگریشن نے دونوں کے سفری ریکارڈ کی چھان بین کے بعد اشفاق کو ایئرپورٹ سے رہا کر دیا جبکہ افضل امین کی پاکستان سے باہر روانگی کا ریکارڈ دستیاب نہ ہونے کی وجہ انہیں ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ آج (اتوار کو) افضل امین کو بھی رہا کر دیا جائے گا۔

 
Load Next Story