بھارت کیخلاف پہلے ون ڈے میںیونس خان نے دبائو میں عمدہ اننگز کھیلی توصیف احمد

ہ پاکستان کی یہ فتح پوری قوم کے لیے خوشی کا باعث ہے۔۔


Sports Reporter December 31, 2012
ناصر جمشید نے موقع کی مناسبت سے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی اہلیت ثابت کردی، توصیف احمد۔ فوتو : فائل

ISLAMABAD: سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میں پاکستان کی کامیابی کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ گرین شرٹس نے میز بان ٹیم کے خلاف ہر شعبہ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

خاص طور پر ناصر جمشید نے موقع کی مناسبت سے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی اہلیت ثابت کردی جس کی بدولت وہ بھی مین آف دی میچ کے حقدار تھے، سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز بیٹسمین یونس خان نے طویل عرصہ کے بعد میدان میں آکر سخت دباؤ میں یادگار اننگز کھیلی، مہمان بولرز نے بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن کو محدود رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ گر اسی کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا تو آئندہ بھی کامیابی قدم چومے گی۔

ون ڈے انٹر نیشنل میں پہلی ہیٹ ٹرک کا اعزاز رکھنے والے جلال الدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی یہ فتح پوری قوم کے لیے خوشی کا باعث ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں