انٹرکلب ہاکی پی ایچ ایف ٹیم 11گول سے ناکام

حنیف خان الیون کی مضبوط ٹیم نے پی ایچ ایف اکیڈمی کو 2 کے مقابلے میں11 گول سے شکست دی۔

روئف الیون کی ٹیم غلامان عباس ہاکی کلب کے خلاف واک اوور ملنے پر کھیلے بغیرکامیاب قرار پائی۔ فوٹو : فائل

آل کراچی انٹرکلب ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل رائونڈ میں اتوارکوکھیلے گئے پہلے میچ میں الفیصل ہاکی کلب اور ٹیلی کام جیمخانہ کے درمیان مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔


ٹیلی کام کی جانب سے ایم اشتیاق اور الفیصل کی طرف سے رضا نے ایک ایک گول کیا، دوسرے میچ میں حنیف خان الیون کی مضبوط ٹیم نے پی ایچ ایف اکیڈمی کو 2 کے مقابلے میں11 گول سے شکست دے دی، فاتح ٹیم کی جانب سے اولمپئن عبدالحسیم خان،عباس حیدر، واصف رضا اور رضوان خان نے 2،2 مرتبہ گیند کو جال میں پھینکا۔

جبکہ اویس خان ، فہیم اور شیراز نے ایک ایک دفعہ گیند کو نیٹ کا راستہ دکھایا،اکیڈمی کے عبداللہ اور عبدالمالک نے1،1گول کرکے اپنی ٹیم کا خسارہ کم کرنے کی کوشش کی،تیسرے میچ میچ میں روئف الیون کی ٹیم غلامان عباس ہاکی کلب کے خلاف واک اوور ملنے پر کھیلے بغیرکامیاب قرار پائی۔
Load Next Story