گجرات میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک
ہلاک ہونے والے ڈاکو بھیلووال میں بنیادی مرکز صحت میں ڈکیتی کے دوران اسٹاف سے زیادتی کی واردات میں بھی مطلوب تھے، پولیس
کنجاہ کے علاقے میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرات کے علاقے کنجاہ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈاکوؤں کا پیچھا کیا، ڈاکوؤں نے خود کو مشکل میں دیکھ کر پولیس پر فائرنگ کر دی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں لیاقت علی، حسنین علی، افتار احمد اور محمد ارشد شامل ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو 2 ہفتے قبل ٹانڈہ کے علاقے بھیلووال میں بنیادی مرکز صحت میں ڈکیتی کی واردات کے دوران اسٹاف سے گن پوائنٹ پر زیادتی کی واردات میں بھی مطلوب تھے۔ اس کے علاوہ مارے جانے والے ڈاکو اغوا اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی پولیس کو مطلوب تھے۔