غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں16 کروڑ 70 لاکھ ڈالرکمی

ایک ہفتے کے دوران14ارب93کروڑسے کم ہو کر14ارب 77 کروڑڈالررہ گئے


Business Desk July 28, 2012
ایک ہفتے کے دوران14ارب93کروڑسے کم ہو کر14ارب 77 کروڑڈالررہ گئے ۔ فائل فوٹو

پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ خائر کی مالیت 20 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 14ارب 77 کروڑ 25 لاکھ ڈالر رہی جو13جولائی کوختم ہونے والے ہفتے میں 14ارب93کروڑ 95 لاکھ ڈالر رہی تھی،

اس دوران مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 10 ارب 50کروڑ 16 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 10ارب35کروڑ44 لاکھ ڈالر ہو گئی جبکہ دیگر بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 4 ارب 43 کروڑ 79 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 4ارب41کروڑ81 لاکھ ڈالر رہ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں