نیو ایئر نائٹ ساحل جانیوالے راستے سیل کردیے گئے
ہوائی فائرنگ کی شکایت پر گھر کے مالک کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا۔
سال نو پر ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی پولیس کی مدد سے کلفٹن ساحل سمندر کی طرف جانے والے بیشتر راستے کنٹینر رکھ کر سیل کر دے گی۔
کلفٹن کے رہائشیوں اور ان کے رشتے داروں کو تصدیق اور تلاشی کے بعد منتخب راستوں سے جانے کی اجازت ہو گی ، شام 5 سے موٹر سائیکل پر ڈبل سوار اور ہر قسم کا اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی ہو گی، فائرنگ کرنے والے شخص کے خلاف اسلحہ آرڈیننس جبکہ کسی گھر سے فائرنگ کرنے کی شکایت موصول ہونے پر اس گھر کے مالک کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا ، وزارت داخلہ نے شہر میں موبائل فون بند کرنے کا حتمی فیصلہ تا حال نہیں کیا ، ترجمان سندھ پولیس سے ایکسپریس کی بات چیت ۔
سال نو 2013 کی آمد پر ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی پولیس کی مدد سے کلفٹن ساحل سمندر کی طرف جانے والے بیشتر راستے کنٹینر رکھ کر سیل کر دے گی جبکہ پیدل چلنے والوں کو بھی بغیر وجہ اس علاقے میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی، یہ بات سندھ پولیس کے ترجمان ایس ایس پی اینٹی کار لفٹنگ سیل عمران شوکت نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی، انھوں نے بتایا کہ کلفٹن کی رہائشیوں کے لیے کچھ منتخب کردہ راستے کھلے ہوں گے تاہم وہاں پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے ، منتخب شدہ راستوں سے کلفٹن کے رہائشیوں اور ان کے رشتے داروں کو تصدیق اور تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی جائے گی۔
انھوں نے بتایا کہ سیکیورٹی کے پیش نظر31 دسمبر کی شام 5 بجے سے یکم جنوری2013 کی علی الصباح 5 بجے تک موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی ہوگی تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے ، صحافی ، بزرگ ، خواتین اور بچے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، انھوں نے بتایا کہ آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری نے وزارت داخلہ کو31 دسمبر شام5 بجے سے 12 گھنٹے کیلیے شہر میں موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز دی تھی تاہم وزارت داخلہ نے تا حال اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ، ایس ایس پی عمران شوکت نے بتایا کہ سال نو کے موقع پر ہر قسم کا اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی ہو گی یہ پابندی لائسنس یافتہ اسلحہ پر بھی لاگو ہو گی، فائرنگ کرتے ہوئے پکڑے جانے والے شخص کے خلاف اسلحہ آرڈیننس13/D کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔
جبکہ کسی میں گھر سے فائرنگ کرنے والے کے خلاف شکایت موصول ہونے پر اس گھر کے مالک ( فائرنگ کرنے والے شخص ) کے خلاف اقدام قتل324 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا، عمران شوکت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فائرنگ کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر مدد گار15 پولیس کو اطلاع دیں تاکہ شرپسندوں کے خلاف پولیس فوری طور پر کارروائی کرے، اس سلسلے میں مدد گار15 پولیس کو بھی فعال کر دیا گیا ہے، ڈی آئی جی ٹریفک خرم گلزار نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کو سال نو کے موقع پر ایمرجنسی ڈیوٹی شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات کیا جائے گاجبکہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی جن راستوں کو سیل کرنے کو بولے گی وہاں کنٹینر رکھ دیے جائیں گے اور ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑ دیا جائے گا۔