کینٹ اسٹیشن پر دھماکے کا مقدمہ 30 گھنٹے بعد درج

مسافر کوچ بم دھماکے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔


Staff Reporter December 31, 2012
مسافر کوچ بم دھماکے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

کینٹ اسٹیشن مسافر کوچ بم دھماکے کا مقدمہ 30 گھنٹے بعد انسداد دہشت گردی ایکٹ اورایکسپلوز ایکٹ کے تحت فریئر تھانے میں درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کو کینٹ اسٹیشن کے قریب مسافر کوچ میں کیے جانے والے بم دھماکے کا مقدمہ149/2012 تقریباً30 گھنٹے بعد فریئر تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، فریئر پولیس کے مطابق مسافر کوچ بم دھماکے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 7ATA، 3/4ایکسپلوز ایکٹ کے علاوہ جرم دفعہ 302،324 ،427 پی پی سی کے تحت درج کر کیا گیا ہے ، انھوں نے بتایا کہ مسافر کوچ بم دھماکے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں