پاک بحریہ کا اورماڑہ کے قریب کامیاب ریسکیو آپریشن 18ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا

پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیموں نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی بروقت کاروائی کی


ویب ڈیسک January 15, 2017
 مچھیروں کو جناح نیول بیس میں ابتدائی طبی امداد دی گئی، ترجمان پاک بحرئیہ: فوٹو: فائل

KARACHI: پاک بحریہ نے بلوچستان کے علاقے اورماڑہ کے قریب ریسکیو آپریشن کیا جس میں 18 مچھیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیوی کی جانب سے بلوچستان کے علاقے اورماڑہ کے قریب ریسکیو آپریشن کیا گیا، آپریشن میں الرحمن نامی کشتی میں سوار 18 ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچایا گیا، پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیموں نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی بروقت کاروائی کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاک بحریہ نے گلف آف عدن میں41 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق الرحمن نامی کشتی 25 دسمبرکو کراچی سے روانہ ہوئی تھی، مچھیروں کو جناح نیول بیس میں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور اب تمام افراد کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |