نیوائیر نائٹچیف سیکریٹری کی امن وامان کیلیے فول پروف انتظامات کی ہدایت

راجہ عباس نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو خلاف قانون اور منفی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روکیں


Staff Reporter December 31, 2012
راجہ عباس نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو خلاف قانون اور منفی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روکیں. فوٹو: فائل

چیف سیکریٹری سندھ راجہ محمد عباس نے محکمہ داخلہ اور سندھ پولیس کو ہدایت کی ہے کہ 2013کی آمد کے پیش نظر نیوائیر نائٹ پر کراچی سمیت صوبے بھر میںامن و امان برقرار رکھنے کیلیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ ہوائی فائرنگ اور سائیلنسر سے آزاد موٹر سائیکلنگ کی غیر قانونی روایات کا پیشگی تدارک ممکن ہوسکے۔

انھوں نے عوام بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سال نو کی آمد کے سلسلے میں غیر مذہبی، غیر صحت مند اور غیر اخلاقی سرگرمیوں سے گریز کریں، راجہ عباس نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو خلاف قانون اور منفی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روکیں کیونکہ کہ عظیم تر قومی مفاد میں یہ احتیاط ناگزیر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |