نیوائیر نائٹچیف سیکریٹری کی امن وامان کیلیے فول پروف انتظامات کی ہدایت
راجہ عباس نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو خلاف قانون اور منفی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روکیں
چیف سیکریٹری سندھ راجہ محمد عباس نے محکمہ داخلہ اور سندھ پولیس کو ہدایت کی ہے کہ 2013کی آمد کے پیش نظر نیوائیر نائٹ پر کراچی سمیت صوبے بھر میںامن و امان برقرار رکھنے کیلیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ ہوائی فائرنگ اور سائیلنسر سے آزاد موٹر سائیکلنگ کی غیر قانونی روایات کا پیشگی تدارک ممکن ہوسکے۔
انھوں نے عوام بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سال نو کی آمد کے سلسلے میں غیر مذہبی، غیر صحت مند اور غیر اخلاقی سرگرمیوں سے گریز کریں، راجہ عباس نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو خلاف قانون اور منفی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روکیں کیونکہ کہ عظیم تر قومی مفاد میں یہ احتیاط ناگزیر ہے۔