نیو ائیرنائٹ کا تہوار منانا حرام ہے شاہ تراب الحق قادری

گزرے سال عوام کو مہنگائی، بیروزگاری، بم دھماکوں اور بدامنی کے علاوہ کچھ نہیں ملا،علما


Staff Reporter December 31, 2012
شاہ تراب الحق نے کہا کہ پاکستان کی داخلی سلامتی کیلیے یہ سال انتہائی اذیت ناک تھا جس میں عوام کو مہنگا ئی ، بے روزگاری ، بم دھماکے ، لاقانونیت ،بدامنی کے سوا کچھ نہیں ملا. فوٹو: فائل

جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ سید شاہ تراب الحق قادری،مولانا ابرار احمد رحمانی ،مو لانا خلیل الرحمان چشتی نے مشترکہ بیا ن میں کہا ہے کہ نیوائیرنائٹ جیسے یہودیوں اور عیسائیوں کے تہوار منانا اس پر کثیر مال خر چ کرنا اسلامی تعلیمات کی رو سے کسی صورت باعث خیر نہیں بلکہ حرام ہے۔

علامہ شا ہ تراب الحق قادری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سال نوکے آغاز پر خرافات کے بجائے اللہ کو راضی کر نے والے اعمال،غریبو ں اور دکھی انسانیت کی خدمت ، اجتماعی دعائیں ،توبہ استغفار اور مسلمانوں کی جان و املاک کی حفاظت ،سلامتی ،استحکام ،ترقی و کامیابی کے لیے دعائیں کی جائیں، انھوں نے کہا کہ سال ختم ہونے پر ہمیں تو افسوس کرنا چاہیے کہ ہماری زندگی کا ایک سال کم ہو گیا اپنا احتساب کرنا ہوگا کہ ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا۔

06

یہود ونصاریٰ تسلسل کے ساتھ مسلمانوں کی نسل کشی کر رہے ہیں لہٰذا اسلامیان پاکستان یہود اور نصاری کے نیو ائیر فیسٹول منانے کے بجائے مسلمانوں کے قاتلوں سے شدید احتجاج کریں، شاہ تراب الحق نے کہا کہ پاکستان کی داخلی سلامتی کیلیے یہ سال انتہائی اذیت ناک تھا جس میں عوام کو مہنگا ئی ، بے روزگاری ، بم دھماکے ، لاقانونیت ،بدامنی کے سوا کچھ نہیں ملا اور انتہائی افسوس کامقام ہے کہ یہود و نصاریٰ کی سال نو کی خرافات کو پھیلایا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں