فرانس اورجرمنی یورو زون کوبچانے کیلیے پرعزم

فرانس اورجرمنی یورو زون کوبچانے کیلیے پرعزم


AFP July 28, 2012
فرانس اورجرمنی یورو زون کوبچانے کیلیے پرعزم ,وکی پیڈیا

ISLAMABAD: جرمن چانسلر انجیلامرکل اور فرانسیسی صدر فرنکوائس اولاند نے یورو زون کو بچانے کیلیے ہرممکن کوشش کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کوٹیلی فون پر بات چیت کے بعد برلن سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فرانس اور جرمنی یورو زون کی سالمیت کیلیے پرعزم ہیں اور سنگل کرنسی ایریا کے تحفظ کیلیے ہرممکن اقدامات کریں گے،

اس مقصد کیلیے یورو زون کے کی رکن ریاستوں اور یورپی اداروں کو اپنی متعلقہ ذمے داریوں کو نبھانا ہوگا۔ دونوں ملکوں نے جون میں ہونیوالی یورپی سمٹ کے نتائج پر فوری عملدرآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اولاند کے قریبی ذرائع کے مطابق فرانسیسی اور جرمن رہنمائوں نے اسپین کے اقتصادی بحران پر جمعہ کی دوپہر کو ٹیلی فون بات چیت کی، اس دوران گزشتہ ماہ کی یورپی سمٹ میں یورو زون قرضہ بحران سے نمٹنے کیلیے تجویز کردہ اصلاحات خصوصاً ان کا اسپین پر اطلاق توجہ کا مرکز رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں