ملک کی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے آخری حد تک جائیں گے شہبازشریف
عوام نے احتجاجی سیاست کے ذریعے ملکی ترقی میں رکاوٹ بننے والوں کو یکسر مسترد کر دیاہے ، وزیراعلیٰ پنجاب
ISLAMABAD:
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام ہو رہا ہے اور ملک کی تر قی و خوشحالی کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ چوہدری اور بہاولپور کے میئر عقیل انجم سے ملاقات میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عبادت سمجھ کر عوام کی بے لوث خدمت کر رہی ہے، حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے سبب قومی معیشت مستحکم ہوئی اور 2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان زیادہ محفوظ اور ترقی یافتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں بجلی کے منصوبوں کے لئے انتہائی محنت سے کام کیا گیا ہے اور وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ہی پاکستان معاشی لحاظ سے مضبوط بنے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمارا ہر قدم ملک کو روشن کرنے کی جانب اٹھ رہا ہے، توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر انتہائی تیز رفتاری سے کام ہو رہا ہے اور ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کا کول پاور پلانٹ رواں برس مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے نئے منصوبے لگنے سے ملک میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اور سرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں کی غلط ترجیجات نے ملک و قوم کو مسائل سے دوچار کیا اور اپنے دور میں ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے تیزی سے ہونے والی ترقی نہیں دیکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے احتجاجی سیاست کے ذریعے ملک کی ترقی کے سفر میں رکاوٹ بننے والوں کو یکسر مسترد کر دیاہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی مخالف منفی سیاسی قوتیں ملک کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے آخری حد تک جائیں گے اورعوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا۔