آسٹریلیا میں فتوحات کا 12 سالہ قحط ختم
گرین شرٹس کینگروز کے ہاتھوں مسلسل 10ویں شکست کا رخ موڑنے میں کامیاب ہوگئے۔
پاکستان کی آسٹریلیا میں فتوحات کا 12سالہ قحط ختم ہوگیا،گرین شرٹس کینگروز کے ہاتھوں مسلسل 10ویں شکست کا رخ موڑنے میں بھی کامیاب ہوگئے۔
پاکستان ٹیم نے 12سال بعد آسٹریلیا میں کسی ون ڈے میچ میں فتح حاصل کی ہے، اس سے قبل گرین شرٹس واکا گراؤنڈ میں 2004/05سیزن کا میچ جیتنے کے بعدکامیابی کو ترستے رہے تھے،پاکستان نے کینگروز کے ہاتھوں مسلسل شکستوں کا تسلسل بھی توڑ دیا، اس سے قبل 9میچز میں میدان آسٹریلیا کے ہاتھ رہا تھا، مسلسل 9شکستیں کسی میزبان ٹیم کے مقابل پاکستان کی قحط سالی کا طویل ترین دور ہے، گرین شرٹس ویسٹ انڈیز میں1977سے 1993 اور انگلینڈ میں 1978سے 1987تک 8،8میچز میں فتح کا انتظار کرتے رہ گئے تھے، آسٹریلیا میں مسلسل شکستوں کے معاملے میں انگلینڈ اور سری لنکا 13، 13میچز ہارکر سرفہرست ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :شاہینوں نے کینگروز کو شکست کا مزہ چکھادیا
بھارت کینگروز کے دیس میں لگاتار11اور زمبابوے 10مقابلوں میں مات کھاچکا ہے۔ میزبان ملک سے مسلسل شکستوں کامنفی ریکارڈ بنگلہ دیش کے نام ہے، ٹائیگرز کو سری لنکا میں مسلسل 13میچز میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، سری لنکا اور انگلینڈ دونوں کو آسٹریلیا میں اسی خفت کا شکار ہونا پڑا، زمبابوے کی ٹیم جنوبی افریقہ میں مسلسل 12میچ ہاری تھی، یاد رہے کہ میلبورن میں ون ڈے میچ سے قبل میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کو مجموعی طور پر تینوں فارمیٹ کے 16میچزمیں مسلسل شکستوں سے دوچار کیا تھا، اس منفی ریکارڈ میں بھی بنگلہ دیش سرفہرست ہے، سری لنکا نے ٹائیگرز کیخلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹوئنٹی 20سمیت لگاتار 21 میچزجیتے تھے۔