حیدرآباد میں صفائی کی صورتحال ابترشہری پریشان

ملازمین تنخواہوں سے محروم،افسران نے نئے ایڈمنسٹریٹرکیلیے مہنگاواش روم تعمیرکرادیا


Numainda Express July 28, 2012
ملازمین تنخواہوں سے محروم،افسران نے نئے ایڈمنسٹریٹرکیلیے مہنگاواش روم تعمیرکرادیا

KARACHI: بلدیہ اعلیٰ حیدرآبادکو اپنی نااہلی اورکرپشن کی وجہ سے مالی بحران کا شکارکرنے والے خوش آمدی افسران کے باعث بلدیہ اعلیٰ کا مالی بحران ہرگزرتے دن کے ساتھ شدید ہونے سے نہ صرف ملازمین کو ایک سے 10ماہ کی تنخواہیں نہ مل سکیں

بلکہ فائر بریگیڈ سمیت تمام سرکاری گاڑیوںکا ڈیزل بار بار وینڈر بندکررہا ہے،ایسے میں پورے حیدرآباد شہرکوکچرا گھر میں تبدیل کرنے والے بلدیاتی افسران نے نئے ایڈمنسٹریٹرکوخوش کرنے کیلیے لاکھوں روپے خرچ کرکے نیاواش روم تیارکرایاہے،دوسری جانب عوام شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ واضع رہے کہ دو سال سے بلدیہ اعلیٰ حیدرآبادکے افسران کی نااہلی اور ٹھیکیداروںکو نوازنے کی پالیسی کے باعث مالی بحران اس قدر بڑھ گیا ہے

کہ بلدیہ کی تاریخ میں پندرہ، پندرہ دن تک شہر سے کچرا نہیں اٹھایا جا رہا ہے،لوگ ماہ رمضان میں بھی کچرے کے ڈھیروںکے درمیان سڑکوں پر سفر اور سحر و افطارکیلیے سامان کی خریداری کر رہے ہیں،سڑکیں سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں،بلدیہ کے پرانے ملازمین کو ایک ماہ کی اور ایک ہزار نئے ملازمین کو10ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیںجبکہ 1300ریٹائرڈملازمین کو3ماہ سے پنشن نہیں ملی،

ایسے میں بلدیہ کے افسران نے نئے ایڈمنسٹریٹرکی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ان کے دفتر میں ساڑھے3لاکھ روپے خرچ کرکے پرانے ٹوائلٹ کو توڑکر نیا واش روم تعمیرکرویاہے۔واضع رہے کہ کچھ دنوں پہلے مقرر ہونے والے ایڈمنسٹریٹر کاشف صدیقی تعیناتی کے بعد ایک دو دن دفتر آئے اور پھر بلدیہ حیدرآبادکے دو سب ڈویژن میں ٹرانزیکشن آفسیرزکے تقررکے بعد عہدہ کلئیرکرانے تک نہیں آئے

جبکہ انکی جانب سے بینکس کو اکائونٹ منجمند کرانے کے لیڑکے اجراکے بعد بلدیہ اعلیٰ کے تمام اکائونٹس منجمند رہے جس کی وجہ سے بلدیہ کے مالی بحران میں بھی اضافہ ہوا اوراب ایک بار پھر حکومت سندھ نے ان کا تقرر نامہ جاری کیا ہے جسکے مطابق کاشف صدیقی بلدیہ حیدرآباد میںکالعدم تعلقہ سٹی اور کالعدم تعلقہ لطیف آبادکے ایڈمنسٹریٹر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں