مہاجر قومی موومنٹ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی شمشادغوری

انتخابی موسم آتے ہی پرانے شکاری ایک بار پھر عوام کو جال میں پھانسنے کیلیے متحرک ہوچکے ہیں۔شمشادغوری.


Express Desk December 31, 2012
انتخابی موسم آتے ہی پرانے شکاری ایک بار پھر عوام کو جال میں پھانسنے کیلیے متحرک ہوچکے ہیں۔شمشادغوری. فوٹو: فائل

مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کہا ہے کہ انتخابی موسم آتے ہی پرانے شکاری ایک بار پھر عوام کو جال میں پھانسنے کیلیے متحرک ہوچکے ہیں۔

عوام نے اگر دانشمندی کا ثبوت دیتے ہوئے انھیں مسترد نہ کیا اور ایک بار پھر ملک وقوم کی باگ ڈور ان عناصر کے ہاتھوں میں دی تو اسے قومی سانحہ ہی کہا جائے گا،یہ بات انھوں نے چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر جمشید روڈ سے آنے والے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،شمشاد غوری نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے دور ِ حکومت میں کراچی کے امن کو ترجیح نہیں دی جس کا خمیازہ ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری کی صورت میں اہلیان ِ کراچی کو بھگتنا پڑا، عوام تہیہ کرلیں کہ اس بار ووٹ صرف انھیں دیا جائے کہ جن کا ماضی و حال سامنے ہو اور جو اپنی قوم کے دکھ درد میں شریک رہا ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔