خرم سہیل کی کتاب ’’سرخ پھولوں کی سبز خوشبو‘‘منظر عام پر آگئی

اس کتاب میں دونوں ممالک کے ادیبوں کے ساتھ ساتھ فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کے مضامین تحریریں اور ذاتی احوال شامل ہیں.

اس کتاب میں دونوں ممالک کے ادیبوں کے ساتھ ساتھ فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کے مضامین تحریریں اور ذاتی احوال شامل ہیں. فوٹو: فائل

نوجوان قلمکار خرم سہیل کی جاپان اور پاکستان کے 60 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات پر مبنی کتاب ''سرخ پھولوں کی سبز خوشبو''منظر عام پر آگئی ہے۔


اس کتاب میں دونوں ممالک کے ادیبوں کے ساتھ ساتھ فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کے مضامین تحریریں اور ذاتی احوال شامل ہیں، ''سرخ پھولوں کی سبز خوشبو''کے خالق خرم سہیل کا کہنا ہے کہ یہ کتاب پاکستان اور جاپان کے تعلقات میں سنگ میل ثابت ہوگی سرخ پھولوں کی سبز خوشبو دو افراد سے لیکر دو ممالک تک کی ایک تخلیقی سفر کی داستان ہے۔
Load Next Story