برازیل کی جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم 30 سے زائد ہلاک

منشیات فروش گروہوں کے ارکان جیل کے مختلف حصوں سے باہر آئے اور پھر پرتشدد جھڑپیں ہوئیں،حکام

منشیات فروش گروہوں کے ارکان جیل کے مختلف حصوں سے باہر آئے اور پھر پرتشدد جھڑپیں ہوئیں،حکام . فوٹو:فائل

KARACHI:
برازیل کی جیل میں قیدیوں کے 2 گروہوں کے درمیان خوفناک جھڑپ کے نتیجے میں 30 سے زائد قیدی ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں اداے کے مطابق برازیل کی شمال مشرقی ریاست کے شہر نٹال کی جیل میں قید 2 گروہوں کے درمیان ہفتے کی رات شروع ہونے والے خونی تصادم کے نتیجے میں 30 سے زائد قیدی ہلاک ہوگئے جب کہ تین قیدیوں کے سر بھی قلم کئے گئے ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :برازیل کی جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم، 60 سے زائد قیدی ہلاک

حکام کے مطابق دو الگ الگ منشیات فروش گروہوں کے ارکان جیل کے مختلف حصوں سے باہر آئے اور پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں 30 سے زائد قیدی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے تاہم واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 14 گھنٹے بعد صورتحال پر قابو پالیا۔

 
Load Next Story